166

سرگودھا ( ) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ( ڈی جی پی آر) ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر 

سرگودھا ( ) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ( ڈی جی پی آر) ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ دور ڈیجیٹل جرنلزم کا ہے اور روائتی میڈیا کو مقابلہ سازی کے سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

university of sargodha

university of sargodha

university of sargodha

انہوں نے کہا کہ غیر روایتی میڈیا جس انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اس کے نتائج روایتی میڈیا پر

بتدریج مرتب ہو رہے ہیں اور مقابلہ سازی کے اس رجحان نے تصدیق تصیح کے معیار کو چانچنامزید مشکل بنا دیا ہے۔یہ صدی انفارمیشن کی صدی ہے اور اطلاعات کی آزادانہ رسائی جتنی موجودہ دور میں ہے شاید ہی کبھی ماضی میں ممکن ہوئی ہو۔ اس موقع پر طلبہ نے ان سے سوالات بھی کیے،بعد ازاں ایڈیشنل ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور کہا کہ اس ریجن میں سرگودھا یونیورسٹی کسی نعمت سے کم نہیں اور وہ یہاں کے طلبہ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انچارج شعبہ ابلاغیات نعمان یاسر، ڈاکٹر مدثر حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سرگودھا ( ) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ( ڈی جی پی آر) ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں