Superior College Sargodha 449

سپیریئر گروپ آف کالجز کی طرف سے محفل نعت کا انعقاد

سرگودھا : بسلسلہء محرم الحرام سپیریئر گروپ آف کالجز (Superior College Sargodha) کی طرف سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا.

فیصل آباد روڈ پر موجود کیمپس میں ضلع بھر کے نامور ثناء خوانوں نے شرکت کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے

Superior College

اس موقع پر معروف علمی شخصیت پروفیسر قاری مشتاق انور اور ریجنل ڈائریکٹر سپیریئر گروپ آف کالجز پروفیسر حامد یونس خان نے ثناء خوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے.

Superior College Sargodha

اپنے خطاب میں پروفیسر قاری مشتاق انور نے کہا کہ خوش نصیب ہے وہ لوگ جو نبی کریم کی محفل سجاتے ہیں، اور ان میں شرکت کاشرف حاصل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے

انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے ثنا خوان بھی ملک میں اپنا خاص مقام رکھتے ہیں، سپیریئر کالجز انتظامیہ اس سلسلہ میں مبارکباد اور خراج تحسین کی مستحق ہے جو ایسے عاشقانے رسول پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں

اس موقع پر پروفیسر حامد یونس خان نے شرکاء کو اپنے ادارے کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “سپیریئر گروپ آف کالجز کی طرف سے محفل نعت کا انعقاد

اپنا تبصرہ بھیجیں