Shoaib Malik 65

شعیب ملک کی اہم پریس کانفرنس

دبئی: ایشیا کپ میں پاکستانی بیٹنگ کے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہونے والے قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ایک مضبوط ٹیم ہے، اسے ہرانے کی کوشش کریں گے۔

سینیئر بلے باز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف دونوں میچوں میں غلطیاں ہوئیں، اگلے میچ میں غلطیوں کو دوہرانے سے گریز کریں گے۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیم میں صرف تجربے کا فرق ہے، بھارتی کھلاڑی پاکستان سے زیادہ تجربہ کار ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وکٹیں ایسی نہیں ہیں کہ ہمارے بلے باز 350 رنز کا سوچیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

شعیب ملک نے کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں گھبراہٹ کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔

واضح رہے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں کل پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، جو بھی ٹیم اس میچ میں فاتح رہے گی وہ 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلنے کی اہل ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں