pakistan-cricket-team 87

ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 29اگست سے ہوں گے

لاہور: ایشیا کپ کھیلنے کیلئے قومی کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا ،قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 29 اگست سےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے ،جس کے بعد دس روزہ ٹریننگ کیمپ لگے گا ،ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر جبکہ فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ سے قبل قومی کرکٹرز کا بڑا امتحان ہے ، جو کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرے گا وہی یو اے ای کے لیے اڑان بھر پائے گا۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 29 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے ،ایونٹ سے قبل کھلاڑی دس روزہ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے ۔

ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا ،روایتی حریف بھارت اور پاکستان 19 ستمبر کو آپس میں ٹکرائیں گے ۔

چھ ٹیمیں ٹائٹل پرحکمرانی کی جنگ لڑیں گی،پانچ ٹیموں نے براہ راست ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کیا ،چھٹی ٹیم کا فیصلہ کوالیفائرز راؤنڈ سےہوگا۔

پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی ہے۔ عمان،ہانگ کانگ،ملائیشیا،نیپال،سنگا پوراور متحدہ امارات کی ٹیموں میں سے کوئی ایک ٹیم ایونٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں