kubra khan 64

آئٹم نمبر نہیں کروں گی’، کبریٰ خان

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘طیفا اِن ٹربل’ کے آئٹم سانگ ‘میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی’ نے تو خوب دھوم مچائی ہی تھی، لیکن خوبرو اداکارہ کبریٰ خان kubra khan کا کہنا ہے کہ وہ تو کافی عرصے سے یہ کہتی چلی آرہی ہیں کہ وہ فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔

کبریٰ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیا، جس کے دوران انہوں نے اپنی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کے ساتھ ساتھ فلموں کے حوالے سے اپنی ترجیحات اور ذاتی زندگی کے واقعات بھی شیئر کیے۔

کبریٰ خان کی پیدائش پاکستان میں ہوئی لیکن ان کی پرورش لندن میں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘لندن میں، میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھی، وہاں میں نے خودمختاری سیکھی، اُس وقت مجھےکھانے پینے کی ٹینشن نہیں ہوتی تھی، لیکن پاکستان آکر بہت سی چیزوں سے واقفیت ہوئی اور یہاں کی ثقافت کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کے ریٹ بھی پتہ چلے’۔

کبریٰ خان 2015 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘ویلکم ٹو کراچی’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ‘بالی وڈ میں میرا آن سیٹ تجربہ بہت اچھا تھا، لیکن کچھ دیگر مسائل تھے، جن کے بعد میں نے وہاں مزید کام نہ کرنے کو ترجیح دی’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے فلم کے کانٹریکٹ میں کہا تھا کہ میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی، میرا کردار ایک مسلمان لڑکی کا تھا، تو میں اس طرح سے خود کو پیش نہیں کرناچاہتی تھی، میں پاکستانی ہوں اور میں خود کو اسی طرح سے پیش کرنا چاہوں گی’۔

کبریٰ نے مزید بتایا کہ ‘میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کروں گی، اور مجھے اپنے آپ پر فخر ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں