asia cup 81

ایشیا کپ فائنل، بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے 223 رنز کا ہدف

ایشیا کپ Asia Cup کے فائنل میں بنگلہ دیش نے اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو جیت کیلئے 223 رنز کا ہدف دیا ہے، لٹن داس نے جارحانہ سنچری داغ دی، مہدی حسن کے ہمراہ 120 رنز کی شراکت قائم کی۔

دبئی میں کھیلے جارہے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنر لٹن داس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، وہ 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں