dollar 76

ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح 128 روپے پر پہنچ گیا

کراچی : ملک میں ایک بار پھر ڈالر dollar کی اونچی اڑان نے روپے کی قدر کم کر دی۔ ڈالرملکی تاریخ میں بلند تریں سطح 128 روپے پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے دباو کی وجہ سے روپیہ شدید دباو کا شکار ہے۔

تیزی سے بے قابو ہوتا تجارتی خسارہ بھی روپے کی قدر پر اثر انداز ہے جو 37 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے ۔

معاشی ماہرین نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ ، مقامی اور بیرونی قرضوں کا بے پناہ دباو اور تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو دیکھتے ہوئے روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں