daraz.pk alibaba.com 145

چینی مشہور کمپنی علی بابا نے ‘دراز ڈاٹ پی کے’ خرید لی

اسلام آباد ( آن لائن ) دراز کو علی بابا گروپ کو فروخت کرنےکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکے، چیف ایگزیکٹو آفیسر

پاکستان کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز ڈاٹ پی کو چین کے علی بابا گروپ نے خرید لیا۔ راکٹ انٹرنیٹ کمپنی نے اپنی جنوبی ایشیا کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز علی بابا گروپ کو فروخت کر دیا ہے۔ راکٹ انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) الیور سیم ور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دراز کو علی بابا گروپ کو فروخت کرنےکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام پوری دارز ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہو گا ۔علی بابا کو فروخت کیے جانے کے بعد بھی دراز اسی نام سے اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ ای کامرس ویب سائٹ دراز 2012 میں پاکستان میں وجود میں آئی تھی جسے بعد ازاں جرمنی کی کمپنی راکٹ انٹرنیٹ نے خریدا اور اس کے آپریشن کو بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار تک بڑھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں