psl 80

پی ایس ایل کا اہم اجلاس طلب

لاہور: پی ایس ایل کونسل کا اہم اجلاس پندرہ ستمبر کو لاہور میں طلب کرلیا گیا جس میں نئی مینجمینٹ اسٹرکچر بارے فیصلے کئے جائیں گے۔

لاہور میں ہونےوالے پاکستان سپر لیگ کونسل کے اجلاس کی صدارت نئے چئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گےجس میں پی ایس ایل تھری کی آڈٹ رپورٹ کاجائزہ لیا جائےگا جبکہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کےمعاملات زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے مستقبل بارے شکوک شبہات کو دور کرنے کےلئے فرنچائز مالکان کی مشاورت سے نئی منیجمینٹ اسٹرکچر بارے فیصلے کئے جائیں گے.اور فرنچائز کے مالی معاملات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال ہوگا جبکہ میڈیا رائٹس کی بڈنگ بارے بھی غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں