155

پاک فوج نے یوم پاکستان تھیم جاری کردی ”امن کا نشان، ہمارا پاکستان“

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے موقع پر ”امن کا نشان، ہمارا پاکستان“ کے نام سے 23 مارچ کے لیے خصوصی تھیم جاری کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے موقع پر ”امن کا نشان، ہمارا پاکستان“ کے نام سے خصوصی تھیم جاری کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم 23 مارچ کو 78واں یوم پاکستان منانے کے لیے تیار ہے، پاکستان امن کا دوسرا نام ہے اور ہم ہر قیمت پر اس کی حفاظت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں