twitter 123

ٹوئیٹر پر وائرس کا حملہ

نیویارک : ٹویٹر صارفین اپنا پاس ورڈ تبدیل کرلیں کیونکہ ٹویٹر اکاؤنٹس پر بگ نامی وائرس نے حملہ کردیا۔ فیس بک کے بعد ٹویٹر صارفین بھی ہوجائیں ہوشیار کیونکہ ٹویٹر کا ڈیٹا بھی خطرے میں پڑگیا۔

ٹویٹر حکام کے مطابق ٹویٹر اکاؤنٹس پر بَگ نامی وائرس کا حملہ ہوا، جس سے سوشل میڈیا سائٹ کا ڈیٹا متاثر ہوا۔سسٹم میں خرابی کے باعث خفیہ کوڈز میں رکھی گئی آئی ڈیز اور پاس ورڈز ظاہر ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاس ورڈز کے غلط استعمال اور لیک ہونے سے متعلق شواہد نہیں ملے تاہم تیس کروڑ سے زائد صارفین سے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں