patrol 108

نگراں حکومت نے عید سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرادیا

نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔ patrol

نگراں حکومت نے عید سے چند دن پہلے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 14 پیسے اور مٹی کا تیل 4 روپے 46 فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول 91 روپے 96 پیسے اور ڈیزل 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 74 روپے 99 پیسے اور مٹی کا تیل 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم ن لیگ حکومت نے یہ سمری مسترد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں