127

میٹھی عید پر چار پاکستانی فلمیں دھوم مچانے کیلئے تیار

لاہور: عید کے دن انٹرٹینمنٹ کا بھرپور دھماکا ہو گا، چاروں فلموں میں بڑے نام جلوے بکھیریں گے۔

چار پاکستانی فلمیں دھوم مچانے کے لیے سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔ سات دن محبت ان میں مائرہ خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ شہریار منور صدیقی، جاوید شیخ، آمنہ الیاس، میرا سیٹھی اور حنا دلپذیر بھی فلم کے اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

فلم آزادی حب الوطنی اور کشمیر کی آزادی کیلئے جان کی قربانی دینے کی داستان پر مبنی فلم ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں معمر رانا اور سونیا حسین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جاوید شیخ کی ہدایات میں بننے والی فلم وجود میں اداکار دانش تیمور ایک پائلٹ کے کردار میں نظر آئیں گے جن کے مدمقابل اداکارہ سعیدہ اپنا ڈیبیو کریں گی۔ جاوید شیخ، ندیم بیگ، شاہد، علی سلیم اور بھارتی اداکارہ ادیتی بھی اس فلم کے ذریعے لالی وڈ میں قدم رکھیں گی۔

new pakistani films
new pakistani films

نہ بینڈ نہ باراتی ایک فیملی کامیڈٰی فلم ہے جس میں میکال ذوالفقار اور مایا خان اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دینگے۔ ہدایتکار محمو داختر کی فلم میں خاندانی رشتوں کی اہمیت کا اجاگر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں