samsung 71

سام سنگ کا پاکستان میں فلیگ شپ فونز سستے کرنے کا اعلان

سام سنگ Samsung نے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے ایس 8 پلس، گلیکسی نوٹ 8 اور رواں سال کے گلیکسی 9 پلس کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

سام سنگ پاکستان کے فیس بک پیج پر ان فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔

اب گلیکسی ایس 8 پلس کی قیمت 89 ہزار 999 روپے سے کم کرکے 84 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے، یعنی 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح گلیکسی نائن پلس کی قیمت 10 ہزار روپے کمی سے اب ایک لاکھ 21 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔

گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت پہلے 99 ہزار 999 روپے تھی جو اب 10 ہزار کی کمی سے 89 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔

کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی محدود مدت کے لیے کی گئی ہے، تاہم اس کا دورانیہ نیں بتایا گیا۔

گلیکسی نوٹ 8 اور گلیکسی ایس 9 پلس ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ جبکہ ایس 8 پلس سنگل بیک کیمرے کے ساتھ ہے، تاہم تینوں موبائل فونز میں انفٹنی ڈسپلے دیا گیا ہے یعنی لگ بھگ بیزل لیس اسکرین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں