mixed_vegetable_pakoras 80

رمضان میں بیسن کے زیادہ استعمال سے اجتناب کریں

رمضان میں بہت سارے گھروں میں بیسن کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔ کچھ گھروں میں اضافی بیسن بھی آتا ہے، کیونکہ رمضان میں بیسن کو بہت پسند کیا اور اس سے بنائی گئی ڈشز بھی بہت پسند کی جاتی ہیں۔

لیکن رمضان میں بیسن کا استعمال آپ کی صحت کےلیے مفید نہیں ہے۔

چونکہ بیسن سے زیادہ تر ڈشز تل کے بنائی جاتی ہیں، اس لیے رمضان میں بیسن کا استعمال آپ کی صحت کےلیے فائدہ مند نہیں ہے۔

پکوڑے ، بیسن کی روٹی اور دیگر ڈشز کے استعمال سے آپ کو پیاس بہت زیادہ لگتی ہے اور زیادہ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے آپ کو ڈی ہائیڈریشن جیسی شکایت ہوسکتی ہے۔

لہذا رمضان میں بیسن سے بنی چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیئے۔

اگر آپ بیسن سے پکوڑے اور روٹی وغیرہ کھانا چاہتے ہیں تو افطار میں سب سے آخر میں ان چیزوں کو کھائیں۔ سب سے پہلے پانی اور کھجور سے افطار کھولیں، اس کے بعد پھل وغیرہ کھائیں۔ ان تمام چیزوں کے بعد چکنائی والی چیزیں کھائیں۔

افطار کرتے ہوئے کبھی بھی سب سے پہلے چکنائی والی چیزیں نہیں کھائیں۔ چکنائی والی چیزیں کھانے سے آپ کو بد ہضمی جیسی شکایت ہوسکتی ہے اور یہ آپ کی صحت کےلیے بھی ٹھیک نہیں ہے۔

افطار میں غذائیت سے بھرپور چیزیں زیادہ کھائیں اور پانی کا استعمال افطار کے بعد زیادہ کریں۔ اس سے آپ کا معدہ بھی صحت مند رہے گا اور آپ کے روزے بھی اچھے طریقے سے گزریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں