ispr 161

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی معاون وزیرخارجہ سےملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا کو کہاہےکہ وہ بھی علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان جیسا مثبت کردار ادا کرے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےامریکی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزسےملاقات کی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے واضح کردیا کہ پاکستان، افغان امن اورعلاقائی استحکام کیلئے قومی سوچ کے تحت کاربند ہے۔توقع رکھتے ہیں کہ خطے کے دیگر فریقین بھی ایسا ہی مثبت کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پرایلس ویلزنےکہاکہ امریکاپائیدارامن کی منزل تک جانےکیلئےپرعزم ہے۔

ملاقات میں اتفاق کیاگیاکہ مثبت پیشرفت کو دوطرفہ تعلقات اورتعاون کے فروغ کی بنیاد بنایاجائے گا اور منفی قیاس آرائیوں کو اس راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں